20 اگست، 2024، 11:04 AM

روس کی شام میں دہشت گردوں کے مزید دو ٹھکانوں پر بمباری، ذرائع

روس کی شام میں دہشت گردوں کے مزید دو ٹھکانوں پر بمباری، ذرائع

ایک روسی فوجی اہلکار نے بتایا کہ روسی فضائیہ نے شام کے علاقے دیر الزور میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر حملے کیے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایک روسی فوجی اہلکار نے بتایا کہ روسی فضائیہ نے شام کے علاقے دیر الزور میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر حملے کیے۔
گذشتہ روز بھی روسی فضائیہ نے التنف اور دیر الزور کے علاقوں میں روپوش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
  روسی وزارت دفاع کے نائب سربراہ اولیگ اگناسیوک نے کہا: آستانہ امن مذاکرات کے ضامن ممالک کے طور پر ایران، روس اور ترکی کے درمیان 2017 کے معاہدے کے مطابق شام میں چار محفوظ زون قائم کیے گئے تھے۔

2018 میں تین علاقے شامی فوج کے کنٹرول میں آئے تھے لیکن چوتھا علاقہ جس میں شمال مغربی شام کا صوبہ ادلب، لطاکیہ، حما اور حلب کے چھوٹے حصے اب بھی دہشت گرد گروہوں کے کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے کہا: 2018 میں روس اور ترکی کے رہنماؤں کے درمیان روسی شہر سوچی میں ایک معاہدہ ہوا، جس میں ترکی نے اس علاقے میں موجود دہشت گردوں کو بغیر خون خرابے کے پیچھے ہٹانے یا غیر مسلح کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

News ID 1926082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha